حکومت پنجاب میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
08-06-2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد انصر کو کورس پر جانے کے باعث او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے، جبکہ محمد جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری زبیدہ مبشر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ، سید اسد رضا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی، ستیش شہریار کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محمد اختر منڈیرا کو ایڈیشنل کمشنر (اشتمال) ملتان، اور آفتاب حسین کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم علی کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے عہدے سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ ضیغم عباس کو ترقی دے کر ڈائریکٹر سول ڈیفنس مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں احسان اللہ کی خدمات ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں، جبکہ احمد ہارون کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر، ستھرا پنجاب اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ان تقرریوں اور تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔