حکومت پنجاب نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارج تفویض کر دیئے
08-06-2026
(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 54 اسسٹنٹ کمشنرز/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (اے ڈی سیز) کو مختلف اضلاع میں اضافی ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید ایوب بخاری کو اے ڈی سی سوشل سروسز قصور، محمد کلیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر قصور، امبرین چوہدری کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شیخوپورہ، وقار عظیم کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ننکانہ صاحب، میاں سرمد حسین کو اے ڈی سی سوشل سروسز سیالکوٹ اور صولت حیات وٹو کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر سیالکوٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ اسی طرح خضر حیات کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نارووال، قراۃ العین کو اے ڈی سی سوشل سروسز گجرات، خیزان علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر گجرات، فضا ارشد کو اے ڈی سی سوشل سروسز حافظ آباد، بلاول علی کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر حافظ آباد، حیدر عباس کو اے ڈی سی سوشل سروسز منڈی بہاؤالدین اور عفت النساء کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹر منڈی بہاؤالدین کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ مزید برآں انیل سعید، انعم بابر، علیزہ ریحان، سارہ امجد، بلال بن عبدالحفیظ، مریم بختاور، کامران صغیر اور ملک راشد نعمت سمیت دیگر کو مختلف اضلاع میں اے ڈی سی ہیڈکوارٹر یا اے ڈی سی سوشل سروسز کے اضافی چارجز تفویض کیے گئے ہیں۔