لاہور: 239 ٹریفک حادثات میں 276 افراد زخمی

08-06-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 239 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 276 افراد زخمی ہوئے، 101شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 173معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔