اداکارہ صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر ’ہیلتھی فلرٹنگ‘ کی حمایت کر دی
08-06-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے ڈراموں کے سیٹس پر ’ہیلتھی فلرٹنگ‘ کی حمایت کی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ صباحت سے سوال کیا کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’اگر آپ کا مطلب تعریف یا پسندیدگی کے اظہار سے ہے تو بہت سے ساتھی فنکاروں نے میری تعریف کی ہے، اور میں اسے ایک تعریف ہی سمجھتی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہیلتھی فلرٹنگ بہت اچھی چیز ہے۔ سیٹ پر اس سے کام کرنے کی توانائی بڑھتی ہے، ساتھی اداکاروں کے ساتھ اچھا تعلق بنتا ہے، دوستی پیدا ہوتی ہے اور اسکرین پر کیمسٹری بھی بہتر نظر آتی ہے۔‘‘ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹی طبیعت کی نہیں ہیں، تاہم اگر انہیں کوئی ساتھی اداکار یا کوئی دوسرا شخص اچھا اور مثبت لگے تو وہ دل سے اس کی تعریف ضرور کرتی ہیں۔