انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

08-06-2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

جو روٹ 2022 کے بعد پہلی مرتبہ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ اپنے ہوم گراؤنڈ ہیڈنگلے میں پاکستان کے خلاف اس ذمہ داری کا آغاز کریں گے۔ ڈین لارنس ، اولی پوپ ، برائیڈن کارس اور سیم کک کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ جیکب بیتھل دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔   پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جو روٹ کی کپتانی میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن ، شعیب بشیر، ہیری بروک ، برائیڈن کارس، سیم کک ، جارڈن کاکس ، بین ڈکٹ، میتھیو فشر ، ایمیلیوگے ، ڈین لارنس، اولی پوپ ، اولی رابنسن، جیمی سمتھ اور جوش ٹونگ بھی شامل ہیں۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 27 اگست اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔