غالب مارکیٹ: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل

08-06-2026

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23 سالہ نوجوان حارث زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق حارث غالب مارکیٹ روڈ سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ہوئی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا, زخمی کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اسد علی کے مطابق واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر مکمل پابندی عائد ہے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔