ایف آئی اے کی کارروائی، کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم گرفتار

08-06-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت چوہدری شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جسے لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنیوں کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم رجسٹرڈ کمپنیوں کی جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے  نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔