بچوں، جانوروں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز فروخت کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
08-06-2026
(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے پنجاب نے بڑی کارروائی کے دوران بچوں ،جانوروں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز فروخت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔
لاہور اور ملتان میں کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ لاہور میں کمسن متاثرہ فرد کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لئے گئے، جس کے بعد اعلیٰ سطح کی فرانزک تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔