نصیر آباد، خاتون نے گھریلو پریشانی کے باعث خود کشی کر لی

08-06-2026

(لاہور نیوز) نصیر آباد کے علاقے میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے گھریلو پریشانی کے باعث خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی بیوی ہاجرہ بی بی  نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں نگل لیں، خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔