گلبرگ:گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ نوجوان کا اقدام خودکشی
08-06-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ ریحان نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے باعث اس کی طبیعت غیر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔