پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
08-06-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی دوران ٹریڈنگ 5 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 277.75 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر آ گیا۔