14 اگست قریب، بازاروں میں جشن آزادی کی رونقیں بڑھنے لگیں

08-06-2026

(لاہور نیوز) 14 اگست قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی رونقیں بڑھنے لگیں۔

قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجی مارکیٹیں دلکش منظر پیش کرنے لگیں۔شالامار مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچم سے مزین سامان کی بھرمار نظر آتی ہے ۔ ماسک،بیجز، جھنڈیاں، ،چوڑیاں ہر چیز پر سبز ہلالی رنگ نمایاں ہیں ۔شہری گھروں اور گاڑیوں کی سجاوٹ کے لیے قومی پرچم خریدنے لگے۔دکانوں پر جشن آزادی کا سامان سج گیا، خریداروں کی آمد شروع ہوگئی ۔دکاندار کہتے ہیں فی الحال خریداری محدود، 14 اگست قریب آتے ہی رش بڑھے گا، اوقات کار محدود ہونے سے رات کے وقت خریدار کم آتے ہیں۔