شہرمیں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار، مزید بادل برسنے کا امکان

08-06-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں 20 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا اور دن بھر وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں بھی کمی کر دی ہے۔ لاہور شہرکے علاقوں  گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی، لکشمی چوک ، سمن آباد،وحدت روڈ،مال روڈ،شاد مان،گارڈ ٹاؤن میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کیولری گراؤنڈ،والٹن روڈ ،بیدیاں روڈ،بھٹہ چوک،علی پارک ،گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ اور فیروز پورروڈ میں بھی خوب بادل برسے۔