تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار 2 خواتین جاں بحق
08-06-2026
(لاہور نیوز) تھانہ ٹاؤن شپ میں چوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار 2 خواتین دم توڑ گئیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خواتین کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کے باعث ہوئی، دونوں خواتین پرکئی مقدمات درج تھے اور دونوں منشیات بھی استعمال کرتی تھیں۔ ایمرجنسی15کی کال پر آپریشنز وِنگ نےکارروائی کرتے ہوئے خواتین کو حراست میں لیا تھا۔ مدعیوں نے خواتین پر چوری اور دھوکہ دہی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرایا تھا، خواتین کی طبیعت خراب ہونے پرریسکیو 1122 کو کال کرکے تھانے بلا کر خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔