14 اگست قریب، بازاروں میں جشن آزادی کی رونقیں بڑھنے لگیں
08-05-2026
(لاہور نیوز) 14 اگست قریب، بازاروں میں جشن آزادی کی رونقیں بڑھنے لگیں۔
لاہور مین قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجی مارکیٹیں دلکش منظر پیش کرنے لگیں، شالامار مارکیٹ میں سبز ہلالی پرچم سے مزین سامان کی بھرمار نظر آنے لگی، ماسک، بیجز، جھنڈیاں، ،چوڑیاں ہر چیز پر سبز ہلالی رنگ نمایاں ہیں۔ شہری گھروں اور گاڑیوں کی سجاوٹ کے لیے قومی پرچم خریدنے لگے، دکانوں پر جشن آزادی کا سامان سج گیا اور خریداروں کی آمد کا بھی سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ فی الحال خریداری محدود ہے تاہم 14 اگست کے قریب آتے ہی رش بڑھے گا تاہم اوقات کار محدود ہونے سے رات کے وقت خریدار کم آتے ہیں اس پر حکومت کو نظر ثانی کرنی چاہیے۔