بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے

08-05-2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری ملاقاتی فہرست فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کی فہرست میں طارق محمود چوہدری، سید عمر دراز، اظہر رؤف، رانا ارسلان، صدیق خان ترین اور عمر بیگ کے نام شامل ہیں۔