انصاف لائرز فورم کی عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی
08-05-2026
(لاہور نیوز) انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی راولپنڈی کچہری چوک تک پہنچی، جہاں شرکاء نے عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کی، اس موقع پر شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔