رکن اسمبلی رانافیاض کی ہمشیرہ کا انتقال، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

08-05-2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی رانا محمد فیاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں شاہ حسین میں ادا کی جائے گی۔       وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رانا محمد فیاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔