سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
08-05-2026
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 79 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2931 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 14 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔