میٹرک نتائج آن لائن: رزلٹ دیکھنے کیلئے کیو آر کوڈ کا استعمال ہو گا: وزیر تعلیم پنجاب
08-05-2026
(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب را نا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کامیابی دن رات کی محنت کا ثمر ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ نتائج کو آن لائن کیا گیا ہے، اس بار طلباء نتیجہ دیکھنے کیلئے کیو آر کوڈ کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سسٹم آن لائن، طلباء کو کسی انکوائری کیلئے بورڈ آفس نہیں جانا پڑے گا جبکہ سپلیمنٹری امتحانات میں 100 فیصد سکرین مارکنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔