پنجاب حکومت کی انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کی نئی پوسٹ تخلیق

08-05-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ADCs) کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاشف جلیل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ راؤ رافع افضل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز لاہور مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاشف جلیل رجسٹرار ڈیفیمیشن ٹربیونل اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی پوسٹ کے قیام کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ لاہور کی میٹروپولیٹن کارپوریشن (MCL) کے شعبہ ریگولیشن میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے، جس کا مقصد ضلعی سطح پر انفورسمنٹ اور ریگولیٹری امور کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے۔