محکمہ موسمیات کی ماہ ربیع الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی

08-05-2026

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست (بروز ہفتہ) ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان  نے بتایا کہ 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ربیع الاول 15 اگست (بروز ہفتہ) اور 12 ربیع الاول 26 اگست (بروز بدھ) کو متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 13 اگست کی شام موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بجکر 40 منٹ مقرر ہے، چاند کی عمر، فلکیاتی پیرا میٹرز کے باعث 13 اگست کو رویت ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔