اسٹیل صنعت کیلئے نیا آرڈر، بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ
08-05-2026
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کے 100 کے مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کیلئے بجلی کے استعمال پر 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا۔
ایف بی آر نے اسٹیل صنعت کیلئے نیا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا، اسٹیل صنعت کی منتخب کمپنیوں پر بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کر دیا گیا، متعلقہ ڈسکوز بجلی کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔ میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر نیا ٹیکس لاگو ہو گا، سکریپ کی درآمد کی مخصوص شرط پوری کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس عائد ہو گیا۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کی کوشش ہے، آرڈر کا اطلاق 4 اگست 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت ہو گا۔