برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 454 روپے کلو مقرر
08-05-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مختلف بازاروں میں صاف گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا نرخ 285 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 299 روپے فی کلو اور پرچون بازاروں میں 313 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سرکاری نرخ کے مطابق انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 910 روپے مقرر کی گئی ہے۔