ایل ڈبلیو ایم سی کا رکشہ ڈرائیور حادثے میں جاں بحق

08-04-2026

(لاہور نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی کا رکشہ ڈرائیور حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

ایدھی ذرائع کےمطابق واقعہ شادمان  گندا نالہ کے قریب پیش آیا، رکشہ ڈرائیور بکٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی۔ لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔