سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

08-04-2026

(لاہور نیوز) سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ہوگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا، تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار کر لیے، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعہ دو روز قبل مین بلیوارڈ برکت مارکیٹ کے سامنے پیش آیا تھا، ابتدائی تحقیقات میں ملزمان ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آ رہے تھے، گاڑی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری تو ملزمان مشتعل ہو گئے۔ ملزمان نے اشتعال میں آ کر ہیلمٹ اور پتھروں سے گاڑی پر حملہ کیا، حملے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹے اور گاڑی کو نقصان پہنچا،گرفتار ملزمان میں دانیال، جلال اور سلطان شامل ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔