ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور علی مصطفی ڈار کی داتا دربار حاضری

08-04-2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراورعلی مصطفی ڈار نے داتا دربار حاضری دی۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور علی مصطفی ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ آج حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کا عرس اور مقامی چھٹی ہے تاہم عرس کی مناسبت سے داتا دربار میں دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔