چہلم امام حسینؑ کا مرکزی شبیہ تعزیہ جلوس روایتی راستوں پر جاری
08-04-2026
(لاہور نیوز) حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر شبیہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مقررہ روایتی راستوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ رواں دواں ہے۔
عزاداروں کی بڑی تعداد نوحہ خوانی، ماتم اور گریہ و زاری میں مصروف ہے، جلوس کے راستوں پر عزاداروں اور شرکا کے لیے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کے اطراف گلیوں کو خاردار تاروں اور قناعتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔