شیرا کوٹ: ایف آئی اے کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان لاہور سے گرفتار

08-04-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ اور لاہور میں ایف آئی اے کو مطلوب دو اشتہاریوں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو پبلک ٹرانسپورٹ کی معمول کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ریاض اور محبوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف ایف آئی اے میں انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور بینکنگ فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔ ایس پی ڈولفن کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔