داتا دربار عرس، چہلم کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس آج مکمل معطل رہے گی

08-04-2026

:(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس اور چہلم حضرت امام حسینؒ و شہدائے کربلا کے موقع پر سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس آج مکمل طور پر معطل رہے گی۔

 حکام کےمطابق میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام سٹیشنز عارضی طور پر بند کر دیئے گئےہیں، جبکہ سروس آج پورا دن بند رہے گی۔  اورنج لائن ٹرین سروس معمول کےمطابق بحال آپریشن جاری ہے، سپیڈوبس کےتمام روٹس معمول کے مطابق فعال رہیں گے اور مسافروں کے لیے سروس دستیاب ہے۔