پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم
08-04-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ شب ہونے والی کمی کے بعد آج مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے 58 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر اب 301 روپے 64 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے 4 اگست کیلئے گزشتہ شب جاری کردہ اپنے اعلامیے میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔