ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، ایس ایچ او سمیت عملہ معطل

08-04-2026

(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں لاہور پولیس نے غفلت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز  نے غازی آباد تھانے کے ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، اس کے علاوہ تھانے کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل انویسٹی گیشن ونگ سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی عمران پر ایک ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام سامنے آیا تھا، واقعے کے بعد پولیس  نے ملزم اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ غفلت یا ذمہ داری میں کوتاہی کے تمام پہلوؤں کا تعین کیا جا سکے۔