مون سون کا چوتھا اسپیل زور پکڑ گیا، لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکان
08-04-2026
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج اور کل مون سون کے چوتھے اسپیل کے زیرِ اثر وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، لہٰذا شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔