لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج تھیٹر ہالز بند رہیں گے

08-03-2026

(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے احترام میں 4 اگست کو شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں تھیٹر ہالز بند رہیں گے۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر کے کسی تھیٹر ہال میں سٹیج ڈراموں کی نمائش نہیں ہوگی ۔ اس حوالے سے پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹرز منگل چار اگست بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔  لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز پانچ اگست بروز بدھ سے اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔