ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ سینٹرز سے متعلق اہم اعلان
08-03-2026
(لاہور نیوز) ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ سینٹرز سے متعلق اہم اعلان جاری کر دیا گیا۔
ایس ٹی ایس نے ایم ڈی کیٹ امیدواروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں، سینٹر تبدیل کرنے کی کوئی درخواست قبول نہیں ہو گی، رجسٹریشن کے دوران منتخب کیا گیا امتحانی شہر حتمی قرار دیا گیا ہے، امتحانی مرکز تبدیل کرنے کی کوئی درخواست قبول نہیں ہو گی، امیدواروں کو الاٹ کردہ ٹیسٹ سینٹر ایڈمٹ سلپ پر درج ہو گا۔ ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ امیدوار ٹیسٹ سینٹر کی تبدیلی کے لیے درخواست نہ دیں، ٹیسٹ سینٹر کی حتمی الاٹمنٹ ایڈمٹ سلپ کے مطابق ہو گی، امتحانی شہر کے انتخاب میں اب کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں، ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدوار مقررہ ٹیسٹ سینٹر پر ہی امتحان دیں گے۔