لاہور: 268 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 319 افراد زخمی

08-03-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 268 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 319 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 105 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بیشتر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔