غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن، رواں سال 20 ہزار سے زائد مقدمات درج
08-03-2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 20 ہزار 113 مقدمات درج ہوئے، صوبہ بھر سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ہزار 323 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال گرفتار ملزموں سے 492 کلاشنکوف، 928 رائفلیں، 1260 بندوقیں برآمد ہوئیں۔ ملزمان سے 17 ہزار 336 پستول، 61 ہزار 363 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے، لاہور ریجن میں 3683، شیخوپورہ ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2539 مقدمات درج ہوئے، گجرانوالہ ریجن میں 1802، گجرات ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1368 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی ریجن میں 1292، سرگودھا ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 2256 مقدمات درج کئے گئے، فیصل آباد ریجن میں 2083، ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1450 مقدمات درج ہوئے۔ اسی طرح ساہیوال ریجن میں 1173، ڈیرہ غازی خان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 1524 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ بہاولپور ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 943 مقدمات درج کئے گئے۔