لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان

08-03-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برس سکتے ہیں، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔