پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا
08-02-2026
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، مبینہ قاتل (مرکزی) ملزم کا نام سامنے آ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نارووال کے رہائشی زمان کوگی نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر اور زمان کوگی کے درمیان ریت کے ٹھیکے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ زمان کوگی نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا تھا تاہم عبداللہ طاہر نے مبینہ طور پر اس کے باوجود ٹھیکہ حاصل کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان رنجش پیدا ہوئی، اسی رنجش کی بنیاد پر زمان کوگی نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا۔ پولیس حکام کے مطابق مبینہ ملزم زمان کوگی اس وقت امریکہ میں مقیم ہے جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔