یومِ آزادی کی آمد، شہر بھر میں جوش و خروش بڑھ گیا

08-02-2026

(لاہور نیوز) یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں جوش و خروش بڑھ گیا۔

اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں میں قومی پرچموں، جھنڈیوں اور بیجز کے سٹالز سج گئے، شہری بڑی تعداد میں قومی پرچم اور یومِ آزادی کی سجاوٹی اشیا خریدنے لگے۔  دکانداروں کا کہنا تھا کہ 14 اگست قریب آنے کے ساتھ خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔