شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے: ڈی آئی جی آپریشنز
08-02-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
فیصل کامران نے راوی روڈ، مستی گیٹ، موچی گیٹ، شیرہ کوٹ اور شاہدرہ کا دورہ کیا اور داتا دربار کے سالانہ عرس سمیت انتخابی عمل کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور ایس پی سکیورٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی نے فیلڈ میں سکیورٹی، امن و امان اور مجموعی انتظامات کا خود معائنہ کرتے ہوئے گشت، ناکہ بندی، پکٹس اور پولیس کی فیلڈ موجودگی کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے مشتبہ افراد کی مؤثر چیکنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے جرائم پیشہ اور امن خراب کرنے والے عناصر کیخلاف بھی بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت کی۔