ایس پی سٹی عاطف امیر کا داتا دربار کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
08-02-2026
(لاہور نیوز) ایس پی سٹی عاطف امیر کا داتا دربار کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس پی سٹی ڈویژں نے ڈیوٹی پر مامور نفری کو چیک کیا اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے تین درجاتی سکیورٹی حصار اور زائرین کی چیکنگ یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ ایس پی سٹی نے کشمیر الیکشن کے پولنگ سٹیشنز کا بھی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔