لاہور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 45 فیصد کمی
08-02-2026
(ویب ڈیسک)لاہورمیں جھپٹا مار کرموبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایسے جرائم میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں جھپٹا مار کرموبائل فون چھیننے کے 299 واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اسی عرصے میں یہ تعداد کم ہو کر 162 مقدمات تک محدود رہی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 52 کے مقابلے میں رواں سال 39، کینٹ ڈویژن میں 55 کے مقابلے میں 16، سول لائنز ڈویژن میں 32 کے مقابلے میں 18، صدر ڈویژن میں 49 کے مقابلے میں 26، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 49 کے مقابلے میں 28 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 کے مقابلے میں 35 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور مؤثر کارروائیوں کے باعث شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔