لاہور میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

08-02-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں تاہم دونوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب فٹ پاتھ سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش ملی، جسے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ دوسری جانب غالب مارکیٹ کے علاقے شیر پاؤ پل کے نیچے سے تقریباً 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کی ہلاکت بھی بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ ایدھی کے مطابق دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس شناخت اور مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔