گڈ گورننس کیلئے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں: پنجاب بار کونسل

08-02-2026

(لاہور نیوز) نئے انتظامی یونٹس کے مؤقف کی پنجاب بار کونسل کی جانب سے بھی حمایت کر دی گئی۔

پنجاب بار کونسل کی نومنتخب قیادت نے بھی گڈ گورننس کیلئے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں کے موقف کی حمایت کر دی۔ وائس چیئرمین پنجاب بار قیصر نذیر ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ارشد علی ہنجرا کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے نئے انتظامی یونٹس پر پیشرفت ہونی چاہیے، انتظامی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔