کاہنہ: نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر شوہر کا حملہ، بیوی اور تین بیٹیاں زخمی، ملزم گرفتار
08-02-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں نشے کے لیے پیسے نہ ملنے پر شوہر نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں پر چھری سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں چاروں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کی جانب سے نشے کے لیے پیسے دینے سے انکار پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کیے۔ زخمیوں میں بیوی فوزیہ، 18 سالہ کبیرہ، 15 سالہ کنزہ اور 12 سالہ عالیہ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔