لاہور میں گرمی اور شدید حبس،شہری بے حال، آج بارش کا امکان

08-02-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں 40 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نمی کی بلند شرح کے باعث شہری شدید گرمی اور حبس محسوس کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آنے کی توقع ہے، تاہم نمی کی زیادہ مقدار کے باعث حبس برقرار رہ سکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ ترین معلومات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔