حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے

08-01-2026

(لاہورنیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف آج رات اہلِ خانہ کے ہمراہ 2 ہفتے کے نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے۔

  ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف اپنے نجی دورے کے دوران سوئزرلینڈ جائیں گے، جہاں وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ تعطیلات گزاریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کا دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا ہوگا، وہ 2 ہفتے یورپ میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔