عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات

08-01-2026

(محمد اشفاق) پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کر دیا ہے۔

  پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ میں جج نامزد ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا، جس کے بعد پنجاب حکومت نے سید فرہاد علی شاہ کا استعفی منظور کرلیا تھا۔ اب پنجاب حکومت نے معروف قانون دان عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا، وزارت قانون نے عرفان صادق تارڑ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، یہ تقرری 3 سال کے لیے ہوگی۔ یاد رہے کہ عرفان صادق تارڑ اس سے قبل وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔