غیر قانونی بھرتیاں: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کے احکامات
08-01-2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2022-23 کی کلاس فور بھرتیوں سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد کے احکامات دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 151 کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں قانونی قرار دی گئی ہیں، جن کے کنٹریکٹ میں قانون اور پالیسی کے مطابق توسیع کی جائے گی۔ دوسری جانب 209 غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ نے غیر قانونی بھرتیوں میں مبینہ طور پر ملوث 69 افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔ متعلقہ افسران کا گریڈ، تعیناتی کی تفصیلات، ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور رابطہ نمبر فوری طور پر طلب کر لیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو بھی فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔